برطانیہ کی سڑک پر نوجوان پاکستانی لڑکی مدد مدد پکارتی مقامی لڑکیوں کے گروپ کے سامنے آگری، یہ کون تھی اور اس کے ساتھ کیا کیا گیا؟ انہوں نے پولیس بلائی تو حقیقت سامنے آگئی، ایسی شرمناک حقیقت کہ جان کر پاکستانی مرد شرم سے پانی پانی ہوجائیں

برطانیہ کی سڑک پر نوجوان پاکستانی لڑکی مدد مدد پکارتی مقامی لڑکیوں کے گروپ ...
برطانیہ کی سڑک پر نوجوان پاکستانی لڑکی مدد مدد پکارتی مقامی لڑکیوں کے گروپ کے سامنے آگری، یہ کون تھی اور اس کے ساتھ کیا کیا گیا؟ انہوں نے پولیس بلائی تو حقیقت سامنے آگئی، ایسی شرمناک حقیقت کہ جان کر پاکستانی مرد شرم سے پانی پانی ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں گھریلو تشدد اس قدر عام ہے کہ اکثر لوگوں کے نزدیک تو یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ پاکستانی ایسے بدقماش بھی ہیں کہ ملک سے باہر جا کر بھی اپنی گھٹیا روش سے باز نہیں آتے اور اپنے ساتھ وطن کیلئے بھی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ۔ برطانیہ جا کر اپنی بیوی پر ہتھوڑے سے تشدد کرنے والا محسن اکرم بھی ایک ایسی ہی شرمناک مثال ہے ۔
ویب سائٹ Parhlo کی رپورٹ کے مطابق محسن نے دو سال قبل برطانوی پاسپورٹ کے لالچ میں پاکستان نژاد برطانوی لڑکی سے شادی کی۔ ان دونوں کی ملاقات 2013 ءمیں فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی ۔ لڑکی کی بدقسمتی تھی کہ وہ اس شیطان صفت شخص کے جال میں پھنس گئی اور اسے اپنا شوہر بنانے پر راضی ہو گئی۔

’مجھے لگتا ہے یہ چیتا چاہتا ہے کہ۔۔۔‘ چڑیا گھر میں کام کرنے والی نوجوان لڑکی جسے چیتے نے چیر پھاڑ دیا، خوفناک واقعہ سے چند روز قبل اس نے اس جانور کے بارے میں اپنے دوست کو کیا بتایا ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
ان کا تعلق اگرچہ شروع سے ہی بہت خوشگوار نہیں تھا لیکن آہستہ آہستہ محسن نے اپنا اصل رنگ دکھانا شروع کر دیا۔ وہ بکثر ت شراب نوشی کرتا تھا اور اکثر رات گئے گھر واپس آتا تھا ۔چند دن قبل جب وہ شراب کے نشے میں دھت ہو کر گھر آیا تو اس بات پر آگ بگولا ہو گیا کہ اس کیلئے کھانا موجود نہیں تھا۔ اس نے اپنی بیوی کو سبق سکھانے کافیصلہ کیا اور ہتھوڑے سے اس پر حملہ کر دیا۔ وہ کئی منٹ تک ہتھوڑے کے ساتھ اپنی بیوی کے جسم پر وار کرتا رہا ۔ لڑکی کی خوش قسمتی تھی کہ وہ بھاگ کر گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ وہ مدد کے لئے پکارتی ہوئی باہر موجود کچھ مقامی لڑکیوں کے پاس جا گری۔
ملزم کی بے حیائی کا اندازہ کیجئے کہ خود عادی شراب نوش اور پرلے درجے کا آوارہ ہونے کے باوجود وہ تشدد کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے کہہ رہا ”تمہیں اچھی بیوی بننے کا موقع دیا لیکن تم اچھی بیوی نہیں بن سکی ہو۔ اب میں تمہیں سبق سکھاﺅں گا۔ “ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا ۔ عدالت نے اسے 15 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے ۔

مزید :

برطانیہ -