یہ دو بھائی برطانیہ میں ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے کہ حکومت نے سخت سزا دینے کا فیصلہ کرلیا

یہ دو بھائی برطانیہ میں ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے کہ حکومت نے سخت ...
یہ دو بھائی برطانیہ میں ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے کہ حکومت نے سخت سزا دینے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دو کروڑ پتی پاکستانی نژاد بھائیوں نے ’کیئرہوم‘ کھولا جہاں عمر رسیدہ اور بے آسرا لوگوں کو رکھا جاتا تھا، لیکن ان بے سہارا لوگوں کے ساتھ اس کیئر ہوم میں ایسا شرمناک سلوک کیا جاتا تھا کہ سن کر انسانیت ہی شرما جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ کیئرہوم عامر اور امجد لطیف نامی بھائیوں نے لیورپول کے علاقے میں قائم کر رکھا تھا جس کا نام موسلے مینر(Mossley Manor)کیئر ہوم تھا۔ انہوں نے اس کی اندرونی شکل جیل جیسی بنا رکھی تھی جس میں کئی سیل بنائے گئے تھے۔ اس میں سہولیات کا انتہائی فقدان تھا، حتیٰ کہ گرم پانی تک نہیں دیا جاتا تھا اور یہاں رہنے والوں کو شام 6بجے ہی حوالات نما سیلز میں بند کر دیا جاتا تھا۔ انہیں نہانے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔ کئی بار تو وہ لوگ مہینوں تک نہائے بغیر رہتے تھے۔

کتنے فیصد پاکستانی شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں سروے میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے
اس پر مستزاد یہ کہ ان بھائیوں نے کیئر ہوم میں جو عملہ بھرتی کر رکھا تھا وہ سب کا سب مجرمانہ ماضی کا حامل تھا۔ وہ سب کسی نہ کسی جرم میں سزا یافتہ تھے۔ اس کیئر ہوم میں عمررسیدہ لوگوں پر تشدد بھی معمول کی بات تھی۔ گزشتہ دنوں کیئرکوالٹی کمیشن نے یہاں چھاپہ مارا اور رہائشیوں کی بری حالت دیکھ کر دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے تفتیش کے دوران معمر لوگوں سے ناروا سلوک کا اعتراف کر لیا ہے۔ کمیشن کے اہلکاروں نے انہیں عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں سے انہیں 1لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 13کروڑ روپے) تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

برطانیہ -