”پاکستان میرا گھر نہیں بلکہ“۔۔۔صادق خان نے رپورٹر کو صاف صاف جواب دے دیا
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن کے مئیر صادق خان کہتے ہیں کہ پاکستان میرا گھر نہیں ،میرا گھر ساﺅتھ لندن میں ہے تاہم پاکستان میں جاکر اچھا لگا ،پاکستان میں بھارت سے ہو کر جانابھی اچھا لگا جو میرے آباﺅ اجدادکا گھر ہے ۔
لندن کے مئیر صادق خان پاکستان کادورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ چکے ہیں ،پاکستان کا دورہ انہوں نے بہت ہی مصروف گزاراجسمیں انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم ، وفاقی وزیر خواجہ آصف، پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی، پاکستان کے دورے میں انہوں نے ”لندن از اوپن“کی مہم کے لئے کافی سود مندملاقاتیں کی۔
From business and political leaders, to cultural and sporting icons, to the many talented, inspiring, young Pakistanis with bright futures ahead - thank you to everyone we've met in Lahore, Karachi & Islamabad. #LondonIsOpen ???????? pic.twitter.com/O8FQt9W9Xl
— Sadiq Khan (@SadiqKhan) December 9, 2017
صادق خان کے پاکستان دورے کو ہرحلقے کی جانب سے پذیرائی ملی ،بھارت سے پیدل واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان میں آنے والے مہمان کو ہر فرد کی طرف سے بے پناہ محبت ملی جس کا اظہار وہ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر گاہے بگاہے کرتے رہے ہیں۔
صادق خان نے برطانو ی وزارت خارجہ کی جانب سے منع کرنے کے باوجود بھارت اور پاکستان کا مشترکہ دورہ کیا۔
پاکستان کے دورے کے دوران جہاں ان کو بے پناہ پیارملا وہیں پر ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال ”کہ آپ کو گھر آ کر کیسالگا“ کے جواب میں کہنا تھا کہ پاکستان میرا گھر نہیں ،میرا گھر ساﺅتھ لندن میں ہے تاہم پاکستان میں جاکر اچھا لگا پاکستان میں بھارت سے ہو کر جانابھی اچھا لگا جو میرے آباﺅ اجدادکا گھر ہے“ نے سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھیڑ دی۔
Thank you Pakistan! Fruitful & forward-looking few days in the vibrant cities of Lahore, Karachi & Islamabad talking trade, tourism & talent & spreading the message #LondonIsOpen ???????? pic.twitter.com/1PawbUyNs7
— Sadiq Khan (@SadiqKhan) December 9, 2017
صحافی کی جانب سے اس سوال کو لے کر سوشل میڈیا پرکافی تنقید کی جارہی ہے،اور لندن کے مئیرکو جواب کو سراہا جارہا ہے ۔
BBC journalist asks @sadiqkhan what it's like 'coming home' because he's visiting Pakistan. Beautiful response. https://t.co/cNLTELl9De
— Jay Rayner (@jayrayner1) December 7, 2017
واضح رہے صادق خان کی پیدائش اور پرورش ساﺅتھ لندن میں ہوئی ،ان کے والدجب 1968میں ہجرت کرکے لندن گئے تو وہاں پر انہوں نے بس ڈرائیور کی ملازمت اختیار کی ،1947میں تقسیم ہندکے بعد ان کے آباﺅ اجدادپاکستان منتقل ہوئے تھے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں