جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تب پاکستان چلا جاﺅں گا:ڈاکٹر عاصم حسین

برطانیہ

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ اپنی صحت کے مسائل کوسنجیدگی سے لیتاہوں،اسی لیے لندن آیاہوں،جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تب پاکستان چلا جاﺅں گا۔

کابل میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا لندن میں چیک اپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈسک سرجری کےلیے ویلنگٹن ہسپتال آیاہوں، ڈاکٹربلڈٹیسٹ اوراسکین کاجائزہ لینے کے بعدسرجری کیلیے فٹنس کابتائیں گے،ویلنگٹن ہسپتال کے نیوروسرجن ڈاکٹرجیمزایلیبون نے ان کا معائنہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رائل برومپٹن اسپتال کےکارڈیولوجسٹ پروفیسرڈی ماریوسے بھی کنسلٹ کیا،انہوں نے 7دن کیلیے ہولٹرمانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر عاصم کے معائنے کے وقت ان کی گزشتہ ایک سال کی میڈیکل رپورٹس کابھی جائزہ لیاجائےگا۔