پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے موقع پر برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
لندن(عرفان الحق) پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سمیت ہائی کمیشن کے دیگر آفیسرز اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مل کر پاکستانی پرچم لہرایا۔ جشن آزادی کی تقریب میں خواتین اور بچوں کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود تھے۔ جشن آزادی کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ جبکہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کا جشن آزادی کے حوالہ سے خصوصی پیغامات علیحدہ علیحدہ پڑھ کر سنائے گے۔ اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ پاکستانی ہائی کشمنر سید ابن عباس اور مسز ہائی کمشنر نے جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب کے آغاز میں سانحہ کوئٹہ اور مقبوضہ کشمیر میں شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا تقریب سے خطاب کرتے ہویے کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات کے باوجود روز بروز ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چائینہ راہ داری خطے کے حالات تبدیل کردیں گے۔ سید ابن عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سول اور ملٹری ادارے ایک سمت میں چل رہی ہے۔ پاکستان میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سے امن پیدا ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ تقریب میں مختلف مقامی گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کئےجبکہ مہمانوں کی تواضع پاکستانی دیسی ناشتے حلوہ پوری اور کھیر سے کی گئی۔
۔