ماں بیٹی کی ایک ہی یونیورسٹی سے اکٹھے گریجوایشن, عمر میں فرق کتنا ہے؟ آپ کے اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے
ویلز (ویب ڈیسک) برطانیہ کے علاقے ویلز میں ماں بیٹی نے ایک ہی یونیورسٹی سے اکٹھے گریجوایشن مکمل کرلی۔ حیران کن طور پر دونوں کی شکل و صورت اور جسامت میں اس قدر مشابہت ہے کہ انہیں بہنیں سمجھ لیا گیا حالانکہ ماں بیٹی کی عمر میں 35 سال کا فرق ہے۔
ماں سوزانا کی عمر 57 ال اور بیٹی میلائزا کی 22 سال ہے۔ سوزانا نے بتایا کہ لوگ جب ہمیں بہنیں ہیں تو مجھے اچھا لگتا ہے۔ 2 بچوں کی ماں سوزانا نے اس وقت تعلیم شروع کی جب بیٹی 16 سال کی تھی۔ ماں نے یونیورسٹی میں نفسیات اور سوشیالوجی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر خوشی منانے میں سوزانا کی 91 سالہ ماں جوائس بھی شریک ہوئی۔