قطری شہریوں نے لندن میں ایسا کام کردیا کہ ملکہ برطانیہ اور برطانوی حکومت کو بھی بہت پیچھے چھوڑدیا، ایسا انکشاف منظر عام پر کہ گورے حد سے زیادہ پریشان ہوگئے

برطانیہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کی کھرب پتی شخصیات دنیا بھر میں پھیلی اپنی جائدادوں کے حوالے سے معروف ہیں۔ اب انہوں نے لندن میں ایک ایسا کام کر ڈالا ہے کہ ملکہ برطانیہ اور برطانوی حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق قطری شہریوں نے لندن میں اس قدر زمین خرید لی ہے کہ اب وہ ملکہ برطانیہ اور لندن کی مقامی حکومت کی نسبت زیادہ پراپرٹی کے مالک بن گئے ہیں۔برطانوی شہری یہ جان کر شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ قطری شہریوں کے پاس لندن میں ملکہ برطانیہ سے تین گنا زیادہ زمین ہے۔

’جب ملکہ برطانیہ کی موت ہوگی تو ہم یہ بات دنیا کو بتائیں گے‘
تحقیقاتی فرم ڈاشا (Datscha)کے ڈیٹا کے مطابق قطری سرمایہ کار اب تک لندن میں 2کروڑ15لاکھ مربع فٹ زمین خرید چکے ہیں۔ اس کے علاوہ قطری حکومت نے بھی لندن میں 18لاکھ مربع فٹ زمین خرید رکھی ہے۔ اس کے مقابلے میں ملکہ برطانیہ کے پاس صرف 73لاکھ مربع فٹ زمین ہے۔ کیو آئی اے کے سابق سربراہ شیخ حماد بن جاسم بن جبیر کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ سال برطانیہ قطری سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ ترین جگہ تھی جہاں انہوں نے 30ارب پاﺅنڈ کی سرمایہ کاری کی۔“