خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما منمون سنگھ خالصہ لندن میں چل بسے، 30 سال سے جلا وطن کی زندگی گزاررہے تھے

خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما منمون سنگھ خالصہ لندن میں چل بسے، 30 سال سے جلا ...
خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما منمون سنگھ خالصہ لندن میں چل بسے، 30 سال سے جلا وطن کی زندگی گزاررہے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) سکھ مسلم فیڈریشن کے چیئرمین اور خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما سردار منموہن سنگھ خالصہ لندن میں انتقال کرگئے، وہ عارضہ دل میں مبتلا تھے اور پچھلے کئی روز سے لندن کے ایلنگ ہسپتال میں داخل تھے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے سکھوں کی آزادی کیلئے تحریک چلارہے تھے اور تیس سال سے زائد عرصہ سے بھارت نہیں گئے اور جلا وطنی کی زندگی گزاررہے تھے۔ انہوں نے 1978ءمیں بھارت کے شہر چندی گڑھ میں ”دل خالصہ“ کی بنیاد رکھی تھی۔ مرحوم مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے زبردست حامی اور ایک مضبوط آواز تھے۔

مزید :

برطانیہ -