طے شدہ رقم کی عدم ادائیگی، نیب کی لندن جانے والی ٹیم مشکل میں پھنس گئی
لندن (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن کا سراغ لگاتے لگاتے خود پھنس گئی ہے، لندن میں موجود نیب ٹیم کی سربراہی پراسکیوٹر جنرل وقاص بٹ کررہے ہیں.روزنامہ خبریں کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ نیب کی ٹیم کو برطانوی عدالتوں میں مقدمے کا سامنا ہے کیونکہ نیب نے جن برطانوی کمپنیز کو میاں نواز شریف کی فیملی ا ور دیگر اعلیٰ پاکستانی شخصیات کے ظاہر نہ کئے گئے اکاﺅنٹس کے بارے میں سراغ لگانے اور ان کی جائیدادوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ذمہ د اری سونپی تھی، انہیں ان سے طے شدہ واجبات ادا نہیں کئے گئے۔ چنانچہ مذکورہ کمپنیز نے نیب پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے، لہٰذا پراسیکیوٹر جنرل وقاص قدیر بٹ پاکستان ہائی کمشن میں رات گئے تک نیب کو برطانیہ میں درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے میں کوشاں ہیں۔مذکورہ کمپنیز نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے ہم نے متعدد بار اپنے واجبات کے سلسلہ میں نیب سے رابطہ کیا مگر انہوں نے واجبات ادا کئے اور نہ کوئی تسلی بخش جواب دیا۔