لندن پولیس کی 188 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ مقرر
لندن (ویب ڈیسک) لندن پولیس فورس کی 188 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون میٹروپولیٹن پولیس کمشنر کی تعیناتی کی گئی ہے ، سربرنارڈ ہوگن کی ریٹائرمنٹ پر 56 سالہ کریسیڈا ڈاک کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ انہوں نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ کریسیڈا کی تقرری پر چارلز ڈی مینیز کے خاندان والوں نے تنقید کی ہے ، 2005 ءکریسیڈا کی سربراہی میں کئے جانے والے ایک آپریشن میں چارلز کو غلطی سے ہلاک کر دیا گیا تھا ۔