ملکہ برطانیہ کو فوری گرفتار کرلو کیونکہ اس نے۔۔۔ برطانوی پولیس کو عوام نے ملکہ کی قانون شکنی کا باقاعدہ ثبوت بھی فراہم کردیا

ملکہ برطانیہ کو فوری گرفتار کرلو کیونکہ اس نے۔۔۔ برطانوی پولیس کو عوام نے ...
ملکہ برطانیہ کو فوری گرفتار کرلو کیونکہ اس نے۔۔۔ برطانوی پولیس کو عوام نے ملکہ کی قانون شکنی کا باقاعدہ ثبوت بھی فراہم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے حکمرانوں پر ٹریفک قوانین کا اطلاق تو درکنار، انہوں نے گزرنا ہو تو آدھ گھنٹہ پہلے متعلقہ سڑکیں عوام کے لیے ’شاہراہ ممنوعہ‘ قرار دے دی جاتی ہیں لیکن ترقی یافتہ ممالک میں حکمرانوں کا یہ جاہ و جلال دیکھنے کو نہیں ملتا۔ وہاں عموماً حکمران اور عوام ایک ساتھ سڑک پر سفر کر رہے ہوتے ہیں۔ گزشتہ روز ایسے ہی ملکہ برطانیہ شہزادہ چارلس کے ساتھ نئے پارلیمانی سال کی تقریب میں جا رہی تھیں لیکن انہوں نے بیلٹ نہیں باندھ رکھی تھی۔ یہ دیکھ کر ایک شہری نے انتہائی دلچسپ کام کر دیا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس شہری نے جب دیکھا کہ ملکہ نے بیلٹ نہیں باندھ رکھی تو اس نے فوراً 999پر پولیس کو کال کر دی اور بتایا کہ ملکہ بیلٹ باندھے بغیر گاڑی میں سفر کر رہی ہیں۔ کال کرنے والا شاید نہیں جانتا تھا کہ برطانوی قانون میں ملکہ کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔ انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔ ویسٹ یارک شائر پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے شہری کی اس کال کی تصدیق کی ہے۔ واقعے پر شاہی خاندان کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ملکہ ہمیشہ احتیاط کرتی ہیں کہ ذاتی حیثیت میں ان کی سرگرمیاں ملکی قوانین کے تابع رہیں۔“

مزید :

برطانیہ -