آکسفورڈ سرکس سٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ ، تحقیقات جاری ہیں: برطانوی پولیس
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن کے آکسفورڈ سرکس سٹیشن پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے سٹیشن کا گھیراﺅ کر لیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔
سیاسی مخالفین بغاوت میں ناکامی کے بعد عدالتوں کے ذریعے چالیں چلتے ہیں : طیب اردگان
لندن ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق انہیں آکسفورڈ سرکس سٹیشن پر فائرنگ کے واقعے کے اطلاع ملی ہے ، جس کے بعد پولیس نے سٹیشن کو گھیر لیا ہے ، یہ واقعہ دہشت گردی کا بھی ہوسکتا ہے تاہم پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے سٹیشن کو مکمل طور پر بند کردیا ہے جبکہ لوگوں کو سٹیشن کی جانب جانے سے بھی روک دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کو سٹیشن سے باہر دوڑیں لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور گاڑیاں بھی سرکس سٹیشن پہنچ چکی ہیں۔
Heavily armed police are at the scene of possible shooting in London. Police are responding "as if this is a terrorist attack" pic.twitter.com/WaxQhrqSsH
— PM Breaking News (@PMBreakingNews) November 24, 2017