سپریم کورٹ کو منی لانڈرنگ کے ثبوت بھیجے، یہ ایک بڑا سمند ر ہے جس میں 1200 ارب روپے ادھر سے ادھر ہوئے : برطانوی صحافی کا دعویٰ

سپریم کورٹ کو منی لانڈرنگ کے ثبوت بھیجے، یہ ایک بڑا سمند ر ہے جس میں 1200 ارب ...
سپریم کورٹ کو منی لانڈرنگ کے ثبوت بھیجے، یہ ایک بڑا سمند ر ہے جس میں 1200 ارب روپے ادھر سے ادھر ہوئے : برطانوی صحافی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و پاکستانی نژاد برطانوی شہری شاہد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے ثبوت بھیجے ہیں ، ہم چھوٹے چھوٹے سوراخوں کی بات کر رہے ہیں لیکن ایک بہت بڑا سمند ر ہے جس میں 1200 ارب روپے ادھر سے ادھر ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان کا کہنا تھا کہ میرا شریف خاندان کی جائیدادوں کے حوالے سے 2 دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے ۔ میں نے پاناما لیکس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کو کچھ ثبوت بھجوائے تھے تاہم کچھ ثبوت اس خوف سے کہ یہ پاکستان ہے کہیں دستاویزات لیک نہ ہوجائیں اپنے پاس رکھے ہیں اور ضرورت پڑنے پر پیش کردوں گا۔

نوازشریف نے میرے والد کے نام جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی ، قطری شہزادے کے بعد برطانوی نژاد پاکستانی افسر کے صاحبزادے کاخط بھی سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ ہم صرف شریف خاندان پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسحاق ڈار سمیت دیگر لوگوں کی بات ہی نہیں کرتے۔ ہم چھوٹے چھوٹے سوراخوں کی بات کر رہے ہیں لیکن ایک بہت بڑا سمند ر ہے جس میں 1200 ارب روپے ادھر سے ادھر ہوگئے ہیں جو منی لانڈرنگ کے ذریعے مختلف بینکوں کو استعمال کرتے ہوئے بھیجے گئے ہیں۔ شریف خاندان کی پوری کارروائی کا اندازہ صرف الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے گوشواروں سے لگا یا جاسکتا ہے۔

مزید :

برطانیہ -