مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جاری انسانی ظلم و ستم کے خلاف مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا انعقاد

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جاری انسانی ظلم و ستم کے خلاف مقامی ریسٹورنٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم( بیورورپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جاری انسانی ظلم و ستم کے خلاف مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میی مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی تقریب کے میزبان قائد اعظم ٹرسٹ یوکے کے چیرمین راجہ محمد اشتیاق اور چارٹرڈ اکاونٹنٹ راجہ فاروق خان تھے جبکہ مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر راہنما راجہ نوید اختر گوگا تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا دعویدار اور مکار مودی سرکار عالمی برادری کو اپنا معصومانہ اور مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہا ھے اور اس مکاری کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ھے لیکن اس بھارتی مودی سرکار کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ھونے دیں گے اورسیز پاکستانی وکشمیری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر مودی سرکار نے پاکستان کی طرف میلی
آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ھم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ھوں گے اور بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی رگوں میں شہیدوں کا خون پایا جاتا ھے اور پاکستان کے حوالے سے ان کی قربانیاں پہلے سے بہت زیادہ ہیی اور وہ اپنے بڑوں کے شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں ھونے دیں گے اور پاکستان کی دفاع اور حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کشمیر کے سینئر راہنما راجہ نوید اختر گوگا کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر ظلم و بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ھے اور کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رھا ھے لیکن ہم بھارت کے مودی سرکار کو واضح کر دینا چاہیتے ہیی کہ اب کشمیریوں کی تاریخ زور پکڑ چکی ھے اور مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ھو کر پاکستان کو گیدڑ بھبکیوں سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رھا ھے لیکن اب آزادی کی منزل قریب ھے پاکستان کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے سے اسے بھیانک نتائج بھگتنے ھوں گے راجہ نوید اختر گوگا کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی کشمیر پر خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ھوے کہا کہ وہ اپنی قرار دادوں کے ذریعے بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل پر زور ڈالے ورنہ کشمیر کی یہ آگ نہ صرف ایشیا کے لیے بلکہ اس کی چنگاری پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میی لے سکتی ہے

مزید :

برطانیہ -