گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عمرکوٹ میں ہونہار طالبات میں گرم سوئیٹرز تقسیم کئے گئے

عمرکوٹ

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عمرکوٹ میں ہونہار طالبات کے درمیان گرم سوئیٹر تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی میونسپل چیرمین حاجی خالد سراج سومرو تھے۔انہوں نے طالبات میں گرم سوئٹر تقسیم کرتے ہوئے تقریب سے خطاب ک دوران کہا کہ عمرکوٹ شہر کو ایک جدید مثالی ماڈرن شہر بنایا جائے گا۔ شہر میں اس وقت کروڑوں روپے کے خطیر بجٹ سے ترقیاتی کام جاری ہےں۔خالد سراج سومرو نے گرلز ڈگری کالج کے آڈیٹوریم ہال کو فعال کرانے کا اعلان کیا ۔اس سےقبل پرنسپل سید قرة العین شاہ نے کالج میں پینے کے پانی  سمیت دیگر مسائل پر روشنی ڈالی۔