ایس ایچ او سے معافیاں منگوانے والا زید تالپور ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

ایس ایچ او سے معافیاں منگوانے والا زید تالپور ضمانت خارج ہونے پر گرفتار
ایس ایچ او سے معافیاں منگوانے والا زید تالپور ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمر کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانے پر دھاوا بول کر ایس ایچ کو دھمکانے اور معافیاں منگوانے والے پی ٹی آئی رہنما زید تالپور کو ضمانت خارج ہونے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمر کوٹ کی مقامی عدالت نے تھانے پر دھاوا بول کر ایس ایچ او کو دھمکانے والے پی ٹی آئی رہنما زید تالپور سمیت 7 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں دو ساتھیوں عبدالکریم اور لکشمن سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے، انہوں نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کنری تھانے میں پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے پر نشے میں دھت پی ٹی آئی رہنما زید تالپور کی گرفتاری ورہائی، مقدمہ درج، حسن تالپور زیرحراست
واضح رہے کہ 2 مئی کو تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وڈیرے زید تالپور نے نشے میں دھت ہوکر اپنے ساتھیوں سمیت تھانہ کنری پر دھاوا بولا اور ایس ایچ او کی کرسی پر براجمان ہوکر گالم گلوچ شروع کردی ، زید تالپور نے ایس ایچ او کونیچے بیٹھنے کا حکم بھی دیا ۔ ایس ایچ او تھانہ کنری تصور حسین جٹ اس دوران ہاتھ جوڑتے اور معافیاں مانگتے رہے بعد ازاں ڈی ایس پی نے ایس ایچ اوکے رویے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایس ایچ او بھی اسی زبان میں جواب دیتا تو دونوں میں فرق ہی کیا رہ جاتا۔ زید تالپور کے سامنے کمزوری دکھانے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کنری کو معطل کردیا گیا اور زید تالپور سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا تھا ۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

عمرکوٹ -