بولان :ٹرک الٹنے سے چار بچے جاں بحق

استہ محمّد

 بولان(ما نیٹرنگ ڈیسک )ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈرمیں ٹرک الٹنے سے 4بچے جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق چاولوں سے بھرا ٹرک جس پر خانہ بدوش خاندان بھی سوارتھا،اوستہ محمد سے کوئٹہ جارہاتھا کہ تیز رفتاری کے باعث ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا ہے۔