20 سالہ لڑکی کا 60سالہ شخص سے نکاح، وہاڑی پنچایت کے خلاف مقدمہ درج، دولہا سمیت 5گرفتار
وہاڑی (ویب ڈیسک) پنچایت میں زبردستی 20 سالہ لڑکی کا 60 سالہ شخص سے نکاح کا مقدمہ تھانہ تھینگی میں درج کرلیاگیا۔ پولیس نے دولہا سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ متاثرہ لڑکی، اس کا والد، والدہ اور بھائی غائب ہیں جن کی تلاش کیلئے بھی ڈی پی او نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔