”میرے گھر میں چار بہنیں قتل ہوگئیں، پولیس کو رشوت دینے کے لیے جسم سے یہ چیز بھی نکال کردے دی لیکن۔۔۔ “پنجاب کے بڑے شہر سے ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر آپ کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہو جائیں گے

وہاڑی

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے ظلم کا شکار ایک مظلوم شخص اپنی ماں کے ہمراہ ڈی پی او کے دفتر پہنچ گیا ، 4 بہنیں قتل ہونے کے باوجود انصاف نہ مل سکا، دفتر کے باہر انصاف کی دہائیاں دیتا رہا ۔
سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے وہ اپنی ضعیف ماں کے ہمراہ انصاف کیلئے دہائیاں دے رہا ہے۔ اس شخص نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کی چار بہنیں قتل ہوگئیں لیکن 3 مہینے گزر گئے ایس ایچ او نے ملزمان کو پکڑنے کیلئے ایک بھی چھاپہ نہیں مارا۔

لاہور کا شاہی قلعہ چین میں بھی بنادیا گیا، کس شہر میں بنایا گیا اور کیسا دکھتا ہے؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائے گا

اس شخص نے بتایا کہ اس نے پولیس کو رشوت دینے کیلئے اپنا ایک گردہ بھی بیچ دیا ہے لیکن پولیس نے ملزم پارٹی سے بھاری رشوت لے لی اور کارروائی سے گریزاں ہے۔ ’ ہم نے ایس ایچ او بالی گجر کو ریکارڈنگز بھی سنادیں لیکن وہ قاتلوں کو پکڑنے کیلئے کچھ بھی نہیں کرتا‘۔ مذکورہ شخص نے مزید بتایا کہ اس نے ڈی پی او وہاڑی کو 20 درخواستیں لکھی ہیں مگر ان کی جانب سے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔

ویڈیو دیکھیں