بورے والا، ٹیوب ویلزکی بندش، اووربلنگ کےخلاف کسان اتحاد کامیپکوآفس کاگھیراؤ
بورے والا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کسان اتحاد نے کسانوں کے ٹیوب ویل کنکشن منقطع کرنے اور اوور بلنگ پر میپکو آفس کا گھیراؤ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوں کی عدم ادائیگی پر میپکو حکام نے 300 سے زائدکسانوں کے ٹیوب ویل کنکشن منقطع کردیے جس پر کسان اتحاد نے میپکو آفس کا گھیراو¿ کرلیا اور شدید احتجاج کرلیا۔ کسانوں کی جانب سے دفتر کے گھیراؤ کی وجہ سے میپکو اہلکار اپنے دفاتر میں محصور ہو کر رہ گئے ۔
ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد 10 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے جس پر کنکشن منقطع کیے گئے ہیں۔ کسان اتحاد کی جانب سے بے بنیاد مطالبہ کیا جارہا ہے اور وہ بجلی کے بل جمع کرائے بغیرکنکشن بحال کرنے کامطالبہ کر رہے ہیں۔