وہاڑی : ہال میں شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم افراد نے لیٹرین کے لوٹوں میں تیزاب ڈال دیا‘ بچے سمیت 3 افراد جھلس گئے‘ ہسپتال منتقل

وہاڑی

وہاڑی (ویب ڈیسک) مقامی میرج ہال میں شادی کی تقریب کے دوران نا معلوم افراد نے لیٹرین کے لو ٹوں میں مبینہ طور پر تیز اب ڈال دیا، واش روم استعمال کرنے والے ایک تین سالہ بچہ سمیت تین افراد جھلس کر شد ید زخمی ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی رانا عمر نے بتایا کہ اس کی دعوت ولیمہ گزشتہ رات مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ اس کے علاوہ ایک اور بارات بھی آئی ہوئی تھی اس دوران عبداللہ نا می تین سالہ بچے کی والدہ بچے کو لیٹرین میں لے گئی۔ اس نے لوٹے میں پہلے سے موجود پانی سے جو نہی بچے کو دھونا چاہا تو بچے نے رو نا شروع کردیا جبکہ بچے کی والدہ نے اپنے ہاتھوں پر پا نی ڈالا تو اسکے بھی ہا تھ جھلس گئے اور بچے بھی جھلس گیا اسی دوران دوسری لیٹرین میں بھی ایک خاتون کے ساتھ بھی یہی واقعہ پیش آیا۔

شادی کی تقریب کے شرکاءکو جیسے ہی صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے ہال انتظامیہ کو اطلا ع دی تو ہال کے دونوں منیجر ممتاز گورایہ اور نیامت چاولہ مبینہ طور پر فرار ہو گئے۔ لواحقین نے اپنی آمد آپ کے تحت زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔