بوریوالا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک،اسلحہ برآمد

بوریوالا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک،اسلحہ برآمد
بوریوالا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوریوالا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بوریوالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکوہلاک ہوگیا،پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بوریوالا کے نواحی گاوں405ای بی میں پولیس پر ڈاکو نے اچانک فائرنگ کردی ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جوابی کارروائی میں ڈاکو ہلاک ہوگیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو ڈکیتی ،راہزنی اورقتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، مقابلے میں ڈاکوں سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاہے۔
واضح رہے کہ مقابلے میں مارے گئے ڈاکو نے چند روز قبل ڈکیتی کے دورا ن سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیاتھا۔

مزید :

وہاڑی -