بگڑے رئیس نےچار خواتین کو طلاق دینے کے بعد پانچویں بیوی کو بازار بھیج کر فون پر طلاق دیدی

بگڑے رئیس نےچار خواتین کو طلاق دینے کے بعد پانچویں بیوی کو بازار بھیج کر فون ...
بگڑے رئیس نےچار خواتین کو طلاق دینے کے بعد پانچویں بیوی کو بازار بھیج کر فون پر طلاق دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ویب ڈیسک) بگڑے رئیس زادے نے پانچویں شادی کے بعد تشدد کرکے خاتون کو گھر سے نکال دی اور بازار بھیجنے کے بعد فون پر طلاق دیدی ، غلام قادر زرگر نے مسماة شازیہ سے پانچویں شادی کی تھی اور مقامی غنڈوں کی مدد سے شازیہ پر فائرنگ بھی کروائی، ملزم پہلے ہی چار خواتین کوطلاق دے چکا ہے ۔

اخبار خبریں کے مطابق بوریولا کی رہائشی مسماة شازیہ خاتون کی سات سال قبل مقامی زرگرغلام قادر سے شادی ہوئی تھی۔ مسماة شازیہ خاتون نے بتایا کہ دو روز قبل غلام قادر زرگر نے  سودا سلف لینے بازار بھیجا اور بعد میں فون پر کہا کہ  تمہیں طلاق دے دی ہے۔ جب گھر پہنچی تو گھر کے باہر مسلح غنڈے بیٹھے ہوئے تھے جنہوں نے مجھے میرے ہی گھر میں داخل نہ ہونے دیا جب میں زبردستی گھر میں داخل ہونے لگی تو غنڈوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور  فائرنگ کی جس کی اطلاع میں نے فوری 15 پر دی تھی۔

شازیہ خاتون نے بتایا کہ غلام قادر نے مجھ سے میر اکمسن بیٹا بھی زبردستی چھین کر غائب کر دیا ہے۔ میں انصاف کیلئے مقامی تھانہ اور ڈی ایس پی کے پاس بھی گئی لیکن میری کہیں شنوائی نہیں ہوئی۔ غلام قادر پولیس کے سامنے ہی غنڈوں کے ذریعے مجھے قتل کردینے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

شازیہ نے کہا کہ اس بگڑے رئیس نے شادیاں کر کے طلاق دینا اپنا مشغلہ بنا رکھا ہے ۔ مجھ سے پہلے بھی اپنی چار بیویوں کو طلاق دے چکا ہے۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں زندگی پر موت کو ترجیح دوں گی۔ اس معاملہ پر جب مقامی علماءاور وکیلوں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جب تک بیوی کی عدت پوری نہ ہو شرعی اور قانونی طورپر خاوند اسے گھر سے بے دخل نہیں کر سکتا ۔

مزید :

وہاڑی -