ملازمت سے انکار، وہاڑی میں زمیندار کا بیوی سے مل کر نابالغ ملازمہ پر وحشیانہ تشدد، سر کے بال مونڈ دئیے

ملازمت سے انکار، وہاڑی میں زمیندار کا بیوی سے مل کر نابالغ ملازمہ پر وحشیانہ ...
ملازمت سے انکار، وہاڑی میں زمیندار کا بیوی سے مل کر نابالغ ملازمہ پر وحشیانہ تشدد، سر کے بال مونڈ دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ویب ڈیسک) ملازمت سے انکار پر بااثر زمیندار اور اس کی اہلیہ نے دیگر کے ساتھ مل کر نابالغ ملازمہ کو اغوا کرکے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال موڈ دئیے، پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق نواحی گاﺅں کی رہائشی 14 سالہ سمیرا بی بی ولد اصغر علی نے اپنے وارثان کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایابااثر زمیندار ممتاز نور دوگل کے گھر عرصہ تقریباً 9 سال سے ملازمت کررہی ہوں جس کو دو سال سے بطور گھریلو ملازمہ گھر پر یرغمال بنا کررکھا ہوا تھا۔ سمیرا بی بی کو اپنے والدین سے ملنے تک کی اجازت نہ دی تھی، کچھ دن پہلے سمیرا بی بی کو اس کے والدین منگنی کا بہانہ بنا کر اسے واپس لاہور سے اپنے گاﺅں لے آئے جس کا زمیندار کی بیوی کو شدید رنج تھا، گزشتہ ر وز سمیرا بی بی جب اپنے والدین کے گھر سے گاﺅں کی دکان سے سودا لینے کے لئے نکلی تو گلی سے زمیندار ممتاز دوگل اور اس کے بیٹوں نے سمیرا بی بی کو زبردستی اغوا کرلیا اور اپنے ڈیرے پر لے گئے جہاں بااثر زمیندار کی اہلیہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سمیرا بی بی کے سر کے بال مونڈ دئیے۔

سمیرا بی بی اور اس کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ممتاز دوگل وغیرہ بااثر زمیندار ہیں، پولیس کی ان سے ساز باز ہوچکی ہے، مقدمہ درج کرنے کے باوجود کارروائی نہیں کررہی، سمیرا بی بی اور اس کے خاندان نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

وہاڑی -