جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملن میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،3 ایف سی اہلکار شہید
جنوبی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملن میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہونے سے 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی,کلک کریں
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں دھماکہ اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز اہلکاروں کی موٹرسائیکل سرنگ کے قریب سے گذر رہی تھی۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکہ ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے ۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نےشہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔