وزیرستان میں کھولا جانے والا کیڈٹ کالج کتنے میں اور کس عرب ملک کے پیسوں سے بنایا گیا ہے؟ انتہائی حیران کن تفصیلات منظرعام پر
وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان میں تعمیر ہونے والے سپن کئی کیڈیٹ کالج کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس کالج کی تعمیر کیلئے متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مدد کے پروگرام کے تحت 6.3 ملین ڈالر (23.14 ملین درہم) دئیے ہیں۔
مسجد الحرام سے تشویشناک خبر آ گئی، ایک مرتبہ پھر کرین گر گئی اور۔۔۔
جنوی وزیرستان کے علاقے وانا کے بعد سپن کئی میں تعمیر کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا کالج ہے جو متحدہ عرب امارات کی جانب سے دئیے گئے فنڈ سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کالج میں 450 کیڈٹس کو سکینڈری سطح کی تعلیم دی جائے گی۔ یہ کالج 11,054 سکوائر میٹر پر تعمیر ہوا ہے جس میں 22 کلاس رومز، ایک لیکچر ہال، آرٹس ہال، 4 جدید لیبارٹریز، عملے اور طالب علموں کیلئے رہائش گاہیں، ڈائننگ ہال اور ایک سپورٹس ہال ہے۔
یہ کالج صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان، ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے کی آرمڈ فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان، ڈپٹی وزیراعظم اور صدارتی معاملات کے وزیر شیخ منصور بن زید النہیان کی ہدایات پر تعمیر کیا گیا تاکہ مختلف بنیادی منصوبہ جات کے ذریعے پاکستان کے مخلص لوگوں کی مدد کی جا سکے۔
سعودی عرب سے سب سے زیادہ تشویشناک خبر آ گئی، یکدم ویزے اتنے مہنگے کر دئیے گئے کہ اب کوئی جانے کا سوچ کر بھی گھبرا جائے گا
جنرل راحیل شریف نے عبداللہ خلیفہ الغافلی کے ہمراہ منصوبے کی تختی کی رونمائی کی اور شیخ خلیفہ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے مسلسل امداد اور انسانی بنیادوں پر معاملات کو دیکھنے پر شیخ خلیفہ اور شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ”میں جب ایک بچہ تھا، تو میرے والد نے شیخ زید بن سلطان النہیان مرحوم کی جانب سے لاہو رمیں بنائے جانے والے ایک ہسپتال کے بارے میں بتایا۔ جب میں وہ ہسپتال دیکھنے گیا تو وہاں یادگاری تختی پر لکھے الفاظ سے مجھے تحریک ملی جو کچھ یوں تھے،”پاکستان کیلئے ایک تحفہ۔“