آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود بر آمد

وزیرستان

شمالی وزیر ستان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے آپریشن رد الفساد کے تحت شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیردستان کے علاقے دتہ خیل کے گاﺅں شیرانی میں پاک فوج نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد یہ اسلحہ شیرانی گاﺅں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے ۔