ورلڈ ٹی ٹوئنٹی،بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چار وکٹ کے نقصان پر 172رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ڈوپلیسی 58،ڈومنی45اور میلر 23رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور بھارتی باؤلروں میں اشون نے تین اور کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت نے 173رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بھارتی بیسٹمین ویرات کوہلی نے72، راہانے نے 32 اورشرما نے 24رنز بنائے اور جنوبی افریقی باؤلروں میں ہینڈرکس نے 2اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔