ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل : میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے میچ سے قبل شدید بارش ہونے کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فائنل کے لےے ریزرو ڈے موجود ہے لیکن اس کا استعمال اس وقت ہوگا جب میچ آج شروع ہوگا اور اگر یہ میچ آج شروع نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ٹرافی کا حق دار قرار دے دیا جائے گا ،گراﺅنڈ کا سیورج سسٹم بہترین ہونے کی وجہ سے یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگر بارش جلد رک گئی تو میچ وقت پر شروع ہوسکتا ہے ۔