ِدونوں ٹانگوں سے محروم نوجوان عام افراد کی طرح فٹبال کھیل کر مایوس لوگوں کیلئے امید بن گیا

ِدونوں ٹانگوں سے محروم نوجوان عام افراد کی طرح فٹبال کھیل کر مایوس لوگوں ...
ِدونوں ٹانگوں سے محروم نوجوان عام افراد کی طرح فٹبال کھیل کر مایوس لوگوں کیلئے امید بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ِدونوں ٹانگوں سے محروم نوجوان عام افراد کی طرح فٹبال کھیل کر مایوس لوگوں کیلئے امید بن گیا۔
دونوں ٹانگوں سے محروم بنگلہ دیشی دارلحکومت ڈھاکہ کا رہائشی نوجوان فٹبالر اپنے آئیدیل کرسٹیانو رونالڈو کی طرح دنیا میں نام کمانا چاہتا ہے،بائیس سالہ محمد عبداللہ جب دس سال کا تھا تو اس کی ٹرین حادثے میں دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئی تھیں،عبدللہ نے معذوری کو مجبوری نہیں بنایا،فیری سٹیشن پر قلی کا کام کرنے کے ساتھ فٹبال بھی کھیلنا بھی شروع کردیا،اب کام کے ساتھ ساتھ ایک اچھا کھلاڑی بھی ہے۔


عبداللہ کا کہنا ہے کہ میںنے کبھی نہیں سوچا کہ میں چل نہیں سکتا اور فٹبال نہیں کھیل سکتا،جب میں وہیل چیئر کے ساتھ جڑ کر رہ گیا تو میں ڈر گیا کہ میںآرام کے شکنجے میں اپنی گذار دوں گا،میں نے فیصلہ کرلیا کہ میں چلنے کے قابل بنوں گا،میں نے وہیل چیئر کے بغیر چلنے کی کوشش کی تو پہلے گر جاتا پھر آہستہ آہستہ چلنا شروع کردیا،اب میں دوسروں لوگوں کی طرح چل اور فٹبال کھیل سکتا ہوں۔


عبداللہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے آئیڈیل کرسٹیانو رونالڈو کی طرح فٹبال کھیل کر دنیا میںنام کمانا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ایک دن اس مقصد میں کامیاب ہوجاﺅں گا۔

مزید :

نوجوان -