سیکیورٹی فوسزکی کارروائی ،ایک دشت گردہلاک 3زخمی
خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)ضرب عضب کی ایک اور کامیابی ایک دہشت گردہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آح صبح سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر وادی تیرہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن تاحال اس آپریشن کے حوالے سے ابھی تک پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے نہیں سکا۔