ضرب عضب ،فضائی کارروائی میں 23دہشت گرد ہلاک

ضرب عضب ،فضائی کارروائی میں 23دہشت گرد ہلاک
ضرب عضب ،فضائی کارروائی میں 23دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج نے مزید 23دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق غلام خان کے علاقے بنگی در میں فضائی کارروائی کے دوران 23دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 1100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے اور کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرالیا گیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران گولہ بارود بنانے والی کئی فیکٹریاں بھی پکڑی جاچکی ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -