سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ،چار دہشتگرد ہلاک,متعددزخمی

سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ،چار دہشتگرد ہلاک,متعددزخمی
سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ،چار دہشتگرد ہلاک,متعددزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ نے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہےجبکہ کئی دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح جیٹ طیاروں نے خفیہ اطلاعات پر وادی تیرہ میں مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس دوران چار دہشت گرد ہلاک اور چار ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں ۔تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے پاک فضائیہ کی خبیر ایجنسی میں فضائی کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی ۔