شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے : نادرا
اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا کام مکمل کرلیا، رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرادی گئی۔تفصیلات کے مطابق نادراکا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ، 94 ہزار 152 خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جن میں 53 ہزار 186 خاندانوں کے سربراہوں کا ریکارڈ درست پایا گیا۔وزیراعظم آفس میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ غلط ہونے پر 40 ہزار 966 خاندانوں کی رجسٹریشن مسترد کردی گئی، ان افراد کا تعلق شمالی وزیرستان سے نہ ہونے، غلط ڈیٹا اور ایک سے زائد بار اندراج پر رجسٹریشن مسترد کی گئی ہے ۔