حجرہ شاہ مقیم: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا اغوا، زندگیوں کو خطرہ
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی اظہر کا بیٹا لاہور میں طلبا وطالبات کو وین میں ڈرائیونگ کرکے تعلیمی اداروں میں لانے لیجانے کی سہولت فراہم کرتا تھا اسی دوران اس کے بحریہ ٹاﺅن لاہور کی 18 سالہ لڑکی شہناز سے تعلقات استوار ہوگئے جنہوں نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوکرگزشتہ دنوں لو میرج کرلی۔ شادی کے بعد شاہزیب اپنی دلہن کو حجرہ شاہ مقیم لے آیا جبکہ پسند کی شادی کرنے والی شہناز کے والد شہباز ولد حاجی طفیل ساکن 753 یاسین بلاک بحریہ ٹاﺅن نے تھانہ سندر میں بیٹی اغواءکا مقدمہ قریباً 12 روز قبل شاہزیب کے خلاف درج کروادیا اور جوڑے کی تلاش شروع کردی۔
روزنامہ خبریں کے مطابق دو روز قبل لیو میرج کرکے حجرہ شاہ مقیم میں پناہ لینے والے جوڑے کو لڑکی شہناز کے ورثاءنے اغواءکرلیا اس سلسلہ میں تھانہ حجرہ سے رابطہ کیا تو محرر تھانہ نے موقف اختیار کیا کہ لومیرج کرنے والے جوڑے کے اغواءکی تحریری رپورٹ درج کروانے لڑکے کا والد اظہر وغیرہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم آئے تھے جنہیں محرر نے فرنٹ ڈیسک پر اندراج کارروائی کے لئے بھجوادیا، فرنٹ ڈیسک انچارج نے رابطہ پر اعتراف کیا کہ لومیرج کے کرداروں کے اغواءکا مقدمہ درج کروانے لڑکے والے آئے تھے مگر اس نے اپنے انچارج کی ہدایات کے مطابق انہیں ایس ایچ او سے رابطہ کا مشورہ دے دیا۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ حجرہ انسپکٹر آفتاب احمد صابر نے رابطہ پر ایسی کسی درخواست کی ان تک آمد سے لاعلمی ظاہر کردی، جب تھانہ سندر میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کروائے گئے مقدمہ نمبری 404 کی بابت متعلقہ تفتیشی آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید سے حالات دریافت کئے تو اس نے بتایا کہ 18 سالہ شہناز کی برآمدگی اور ملزم شاہزیب کی گرفتاری کے لئے پولیس نے فیصل آباد، حجرہ شاہ مقیم سمیت لاہور میں مختلف مقامات پر ریڈ کئے مگر کامیابی نہ ہوسکی۔
طیب اردگان کا دہلی میں کھڑے ہوکر بھارت کو سخت پیغام، مقبوضہ کشمیر میں لاشیں گرانا بند کریں: ترک صدر
مزید بتایا کہ شہباز احمد ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت سے شاہزیب نے ضمانت قبل از گرفتار حاصل کی جو آج اس کے پیش نہ ہونے پر خارج کردی گئی ہے۔ اس مقدمہ میں اگر شاہزیب نے پسند کی شادی کرلی تھی تو اسے پولیس کے سامنے حقائق لانا چاہئیں تھے۔ پولیس کا کام زندگی کو تحفظ فراہم کرنا ہے جب انہیں بتایا گیا کہ لو میرج کرنے والے جوڑے کو حجرہ شاہ مقیم سے لڑکی کے والدین نے اغواءکرلیا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ واضح رہے کہ جب تک مزید حقائق سامنے نہں آئے پسند کی شادی کرنے والی دو زندگیوں کو شدید خطرہ ہے۔