تین مختلف حادثات میں3 افراد جاں بحق، 3زخمی

تین مختلف حادثات میں3 افراد جاں بحق، 3زخمی
تین مختلف حادثات میں3 افراد جاں بحق، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیپالپور(صباح نیوز) تین مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثے میں چک39-D کے قریب محمد شفیق اپنی بہن شکیلہ بی بی اور اس کے دو بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار کیری ڈبہ نے ان کے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نیتیجہ میں محمد شفیق موقع پرجاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بہن شکیلہ بی بی اور دو بچے عبداللہ اور عبدالرحمان شدید زخمی ہو گئے جن ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔دوسرے حادثے میںچک3/1-L کا ڈھائی سالہ لڑکا علی حسن ولد عبدالغفار سڑک کنارے جا رہاتھا کہ تیز رفتار ڈالے نے کچل کر ہلاک کر دیا۔تیسرے حادثہ میں جی ٹی روڑ پر ٹرک ڈرائیور قمر زمان پیدل جا رہا تھا کہ تیز رفتار ایمبولینس نے کچل کر ہلاک کر دیا۔

مزید :

اوکاڑہ -