بصیر پور پھاٹک پر رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے 5افراد جاں بحق ، 1زخمی

بصیر پور پھاٹک پر رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے 5افراد جاں بحق ، 1زخمی
بصیر پور پھاٹک پر رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے 5افراد جاں بحق ، 1زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بصیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بصیر پور پھاٹک پر رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بصیر پور پھاٹک پر رکشہ فرید ایکسپریس کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 5افراد کچلے گئے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فرید ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، رکشہ ڈرائیور نے اپنی جانب آتی ٹرین کو دیکھے بغیر پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا ۔
ریلویز حکام نے حادثے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔جاں بحق ہونے والے چاروں مزدور تھے جو آلو کے کھیتوں میں کام کرنے جا رہے تھے تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہی ہو سکی ۔

مزید :

اوکاڑہ -