میری نہ ہوئی تو تیر ابھی کوئی نہ ہوگا۔ ۔ ۔ محبت کی شادی میں ناکامی پر نوجوان نے لڑکی کا شوہر اور بھائی قتل کردیا

میری نہ ہوئی تو تیر ابھی کوئی نہ ہوگا۔ ۔ ۔ محبت کی شادی میں ناکامی پر نوجوان ...
میری نہ ہوئی تو تیر ابھی کوئی نہ ہوگا۔ ۔ ۔ محبت کی شادی میں ناکامی پر نوجوان نے لڑکی کا شوہر اور بھائی قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی گاﺅں 38 ٹو آر میں محبت کی شادی سے ناکامی پر د لبرداشتہ نوجو ان نے فائرنگ کر کے لڑکی کے بھائی اوراُس کے شوہر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیااور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نوجوان نوید اپنے گاﺅں کے رہائشی پڑوسی عابد کی بہن سے کا خواہش مند تھا اور اس نے اپنے گھر والوں کو رشتہ کے لیے بھی بھیجا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے اس کا رشتہ کسی اور جگہ کر کے شادی کر دی۔جمعہ کے روز لڑکی اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی ماں کے گھر آئی اور نوید نے لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ دیکھا تو طیش میں آکر لڑکی اور اس کے گھر والوں پر فائر نگ کردی جس کی زد میں آکر لڑ کی کا بھائی عابد اور لڑکی کا خاوند راشد ہلا ک ہو گئے جبکہ لڑکی کی ماں حدیثہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔نوید نے بعد میں خود بھی اپنی کنپٹی پر فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر قتل ہونے والے تینوں افراد کوپوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل دیا۔

مزید :

اوکاڑہ -