اڈا پیر ولی میں بالٹی دھماکا، رکشہ ڈرائیور گرفتار،دہشتگردی کامقدمہ درج

اڈا پیر ولی میں بالٹی دھماکا، رکشہ ڈرائیور گرفتار،دہشتگردی کامقدمہ درج
اڈا پیر ولی میں بالٹی دھماکا، رکشہ ڈرائیور گرفتار،دہشتگردی کامقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اڈا پیر ولی میں کریانہ کی دکان کے باہر معمولی شدت کا بالٹی دھماکا ہوا۔ پولیس نے بالٹی لانے والے رکشہ ڈرائیور اعجازکو گرفتارکرلیا۔رکشہ ڈرائیو ر اور ایک نامعلوم شخص کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ رکشہ ڈرائیوراعجازکے مطابق اسے بالٹی نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے دی اور اسے اڈا پیر ولی میں کریانہ کی دکان پر پہنچانے کا کہا تھا۔بالٹی کھولی گئی تو دھماکا ہوا اور بالٹی سے آتش بازی کاسامان، سیل اوربجلی کے پرانے تار برآمد ہوئے۔

مزید :

اوکاڑہ -