پانچویں کا طالب علم اغواءکے بعد قتل ، لاش نہر میں بہا دی گئی
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ میں پانچویں جماعت کے طالبعلم کو اغواءکے بعد قتل کر دیا گیا اور لاش نہر میں بہادی گئی۔ میاں کالونی اوکاڑہ کے رہائشی محمد عارف کا بیٹا رب نواز پانچویں جماعت کا طالبعلم تھا جسے نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر سے اغواءکر کے قتل کر دیا۔ اور لاش نہر میں بہادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں پر تفتیش جاری ہے ۔ بچے کے اغواءکا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے۔