حویلی لکھا،سپیشل برانچ کے اہلکاروں کا جعلی دودھ تیار کرنےوالی فیکٹری پرچھاپہ
حویلی لکھا(این این آئی)نواحی علاقے آبادی بلوچی میں سپیشل برانچ کے اہلکاروں کا جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ،بھاری تعداد میں دودھ میں ملانے والا ناقص گھی اور مضر صحت پاوڈر برآمد ، ملزمان گرفتار۔شہر کے قریب علاقے آبادی بلوچی والی میں خفیہ اطلاع پے سپیشل برانچ کے آفسران نے جعلی اور مضرِ صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مار کر وہاں موجود ملزمان حامد ،ساجد ولد سبحان فرید بلوچ کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری تعداد میں دودھ میں ملایا جانےو الا گھی اور پاو¾ڈر وغیرہ بر آمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اِس سے قبل بھی اسی فیکٹری کے مالک کے خلاف اِس گھناونی حرکت پے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی تاہم یہ تاحال لوگوں کو مضرِ صحت دودھ بناکر فروخت کرنے کا سلسلہ ترک نا کرسکا علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اِس کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لینے کی ضرورت پے زور دیا ہے۔