عائشہ گلالئی نے الزامات کا ثبوت نہ دیا تو ان کا گھر گرا دیا جائے گا: شاہ محمد خان

عائشہ گلالئی نے الزامات کا ثبوت نہ دیا تو ان کا گھر گرا دیا جائے گا: شاہ محمد ...
عائشہ گلالئی نے الزامات کا ثبوت نہ دیا تو ان کا گھر گرا دیا جائے گا: شاہ محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیرٹرانسپورٹ شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ اگر عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف ثبوت گرینڈ جرگے میں نہ دئیے تو انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے ، قبائلی روایات کے تحت الزامات ثابت نہ ہونے پر عائشہ گلالئی کا گھر گرا کر ان کے خاندان کو علاقہ بدر کردیا جائے گا۔

حنا بٹ کو لمز نے 2006ء میں مقالہ چوری کے الزام میں یونیورسٹی سے نکال دیا تھا:حسان نیازی
خیبر پختونخواہ کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان نے عائشہ گلالئی کے والد کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گرینڈ جرگے میں عمران خان کے خلاف ثبوت دینا ہوں گے اگر وہ اس میں ناکام ہوگئے تو وہ ہمیں جانتے ہیں کہ ہم کیا کیا کرسکتے ہیں ، انہوں نے ثبوت نہ دیے تو گھر گرا کر علاقہ بدر کر دیا جائے گا اورعائشہ گلالئی ملک سے بھاگنے پر مجبور ہوجائیں گی۔عائشہ گلالئی کو مسلم لیگ (ن) نے رشوت دے کر تحریک انصاف کے خلاف استعمال کیا گیا ہے جبکہ وہ عمران خان پر الزامات لگا کر سیاسی خود کشی کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ 

مزید :

بنوں -