باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ ، خاتون سمیت 3افراد زخمی ، ملزم فرار

باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ ، خاتون سمیت 3افراد زخمی ، ملزم فرار
باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ ، خاتون سمیت 3افراد زخمی ، ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک ) بازار احمد خان میں باراتیوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق بنوں کے بازار احمد خان کے قریب باراتیوں کی گاڑی گزر رہی تھی کہ گھات میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ، فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین باراتی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خاتون بھی شامل ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دید ی ہیں تاہم زخمیوں کے لواحقین نے کسی پر شبہ ظاہر نہیں کیا اور عینی شاہدین کی مدد سے ہی ملزمان کی تلاش کی جائے گی ۔

مزید :

بنوں -