بنوں میں چیک پوسٹ کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ،دو اہلکار شہید
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں صبح سویرے پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو نشانہ بنانے کے بعد دہشت گردوں نے بنوں میں سیکیورٹی اہلکاروں پر آئی ای ڈی دھماکے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بنوں کے علاقے میں جلا ل چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ۔شہید ہونے والوں میں سپاہی تصور علی اور سپاہی غلام ربانی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے سبی کوٹ میں دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں 5اہلکاروں سمیت 6افراد شہید جبکہ 22زخمی ہو گئے تھے ۔
مزید خبریں :کوئٹہ میں صبح سویرے دھماکہ ،پولیس اہلکاروں سمیت 5اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ،22زخمی