بنوں میں خسرہ سے ایک اور بچی دم توڑ گئی ، تین روز میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہو گئی

بنوں میں خسرہ سے ایک اور بچی دم توڑ گئی ، تین روز میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہو گئی
بنوں میں خسرہ سے ایک اور بچی دم توڑ گئی ، تین روز میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں خسرہ کے باعث ایک اور بچی دم توڑ گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق بنوں میں خسرہ کی وباءسر اٹھانے لگی ہے اور آج بھی ایک بچی جاں بحق ہو گئی جس کے بعد گزشتہ تین روز میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 4ہو گئی ہے۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

ذرائع نے بتایا کہ گرشتہ تین روز کے دوران بنوں کے مختلف ہسپتالوں میں خسرہ کے4مریض دم توڑ چکے ہیں اور ابھی بھی کئی بچے خسرہ کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر کے باعث موسمی تبدیلی سے خسرہ کی وباءپھیلنے کا خدشہ ہے تاہم اس کی علامات ظاہر ہوتے ہیں متاثرہ افراد کو فوری طورپر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی۔

مزید :

بنوں -