خیبر ایجنسی سمیت مختلف شہروں میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے، امریکا کےخلاف نعرے بازی، امریکی پرچم نذر آتش

خیبر ایجنسی سمیت مختلف شہروں میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے، امریکا کےخلاف نعرے ...
خیبر ایجنسی سمیت مختلف شہروں میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے، امریکا کےخلاف نعرے بازی، امریکی پرچم نذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر ایجنسی سمیت مختلف شہروں میں امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف مظاہرے، شرکا کی امریکا کے خلاف نعرے بازی، امریکی جھنڈا بھی جلایا گیا، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرایجنسی میں جمرود سے طور خم تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین یو سی تفتان نے کی، ریلی میں قبائلیوں کے علاوہ سکھ برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور امریکی صدر کے بیان کی سخت مذمت کی گئی،اس موقع پر چیئرمین یوسی تفتان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے اور یہاں دہشتگردوں کے کوئی ٹھکانے نہیں ،انہوں نے کہا پاکستان کےخلاف امریکی بھارتی سازش کو قبائلی عوام ناکام بنائیں گے ۔جبکہ بنوں میں پاکستان مخالف بیان پر امریکی صدر کیخلاف ڈومیل قبائل اور کرک میں جے یو آئی (ف)اور تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے اورامریکی پرچم کو نذر آتش کیا۔

مزید :

بنوں -