راجن پور: پسند کی شادی پر لڑکی والوں کا لڑکے کے گھر حملہ، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

راجن پور: پسند کی شادی پر لڑکی والوں کا لڑکے کے گھر حملہ، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی
راجن پور: پسند کی شادی پر لڑکی والوں کا لڑکے کے گھر حملہ، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے خاندان کے افراد نے لڑکے کے گھر پر ہلہ بول دیا فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

ملک بچانے کے لئے عبوری حکومت قائم کی جائے ، حکومت غیر سنجیدہ ،فوج اکیلے کچھ نہیں کر سکتی:جنرل(ر)پرویز مشرف

تفصیلات کے مطابق نواحی موضع بروس آباد کی گوپانگ فیملی کے ایک نوجوان فیاض نے گسورہ خاندان کی ایک لڑکی آمنہ سے پسند کی شادی کی تھی جسکا لڑکی کے رشتہ داروں کو شدید رنج تھا جسکا بدلہ لینے کے لئے گسورہ برادری کے 25 افراد نے بھاری اسلحہ سے لیس ہو کر فیاض کے گھر واقع موضع بروس آباد (مٹھن کوٹ) پر حملہ کر دیا اور اپنی لڑکی کے ساتھ گوپانگ فیملی کی ایک لڑکی کو بھی اٹھا لیا اس دوران دونوں طرف سے آتشیں اسلحہ سے شدید فائرنگ سے لڑکے فیاض کا بھائی غلام حسین اور دوسری طرف سے دو نامعلوم افراد گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ نامعلوم چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مٹھن کوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ حملہ آور گسورہ برادری کے دیگر افراد موقع سے فرار ہوگئے ہیں جنکی گرفتاری کے لئے پولیس نے پورے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی۔

مزید :

راجن پور -