ساکنان شہر قائد کا عالمی مشاعرہ 22 مارچ کو ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساکنان شہر قائد کا عالمی مشاعرہ 22 مارچ کو ہوگا۔ سید صفوان اﷲ کراچی ساکنان شہر قائد کی عالمی مشاعرہ کمیٹی کا اجلاس سید صفوان اﷲ کی صدارت میں کے ایم سی کلب میں منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ 26واں عالمی مشاعرہ 22 مارچ کو ایکسپو سینٹر گلشن اقبال میں ہوگا۔ اس موقع پر سید صفوان اﷲ نے اپنی صدارتی گفتگو میں کہا کہ عالمی مشاعرہ اپنی سابقہ روایتوں کے ساتھ منعقد ہوگا۔ اس لیے کوآپریٹو بنیاد پر ہوگا اور ہر رکن مساوی اہمیت اور عزت تسلیم کی جائے گی۔ رضوان صدیقی نے تجویز کیا کہ اطہر عباس شاہمی کے رخصت پر جانے کے بعد ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کو چیف کورآرڈینیشن نامزد کیا جائے۔ اس موقع پر فنانس کمیٹی، پبلک کمیٹی اور اراکین رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ پروگرام کے میزبان راشد عالم تھے ۔