ٹانک ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا ضلع بھر کی مختلف دکانوں اور بیکریوں سے بھتہ وصولی کا انکشاف

ٹانک ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا ضلع بھر کی مختلف دکانوں اور بیکریوں سے بھتہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاضلع بھر کی مختلف دکانوں اور بیکریو ں سے بھتہ وصولی کا انکشاف ، فی دکان ماہانہ 2سے 5ہزار روپے میٹھائی کے نام پر وصولی جاری ۔تفصیلا ت کے مطابق مبینہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے چھاپوں اور سیمپل کی اڑ میں چھوٹے دکانداروں کو تنگ کرنا معمول بنالیا ہے ذرائع کے مطابق ضلع بھر کی بیشتر بیکریوں اور دکانوں سے محکمہ فوڈ اہلکار ماہانہ بھتہ وصول کرکے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے جیب کی زینت بن رہے ہیں جسمیں دو سے پانچ ہزار روپے فی دکاندارسے وصول کئے جارہے ہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران بھتہ دینے والے دکانداروں کو پہلے سے اگاہ کردیا جاتاہے جس کے باعث دکاندارچھاپے کے دوران اپنی دکانیں بند کرکے موقع سے غائب جبکہ بعد میں غیر معیاری اشیاء کا کھلے عام کاروبار کرتے ہیں۔بعض دکانداروں نے نا م ظاہر نہ کرنے کی شر ط پر بتایا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پولیس کے نام پر انہیں گرفتار اور دیگر حیلے بہانوں سے بلیک میل کرکے انکے کاروبار میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں جسکے باعث دکاندار کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہیں ۔انکا مزید کہناتھا کہ میٹھائی کے نام پر بھتہ نہ دینے والے دکانداروں کے سیمپل لے جانے اور انہیں بار بار تنگ کرنے کیلئے ائے روز انکی دکانوں کا رخ کیا جاتاہے ۔انہو ں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں سے ماہانہ بھتہ وصولی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سمیت محکمہ فوڈ کے اعلیٰ حکام بھی ملوث ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی تبدیلی کے بلند وبانگ دعووں پر سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزیر خوراک سمیت محکمہ اینٹی کرپشن سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔