ترقیاتی کاموں کی ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،یاسین خان خلیل

ترقیاتی کاموں کی ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،یاسین خان خلیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر ) حیات آباد میں تمام دکانداروں جن کے لیز ایگریمنٹ کینسل کئے گئے سے مذاکرات کیلئے 6 رکنی کمیٹی جن میں ڈسٹرکٹ ممبران عدنان ممریز ،ہاشم خٹک ،ٹاؤن ممبرز بشیر اورکزئی ،مطیع اللہ ،مظہر وکیل ،نواب خٹک شامل ہیں یہ فیصلہ حیات آباد کے معززین وریزیڈنٹ سوسائٹی کے عہدیداروں کے ایک اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل ورکن قومی اسمبلی حامد الحق نے کہی انہوں نے کہا کہ حیات آباد میں تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے دور میں ترقیاتی کاموں نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں آج حیات آباد میں کوئی گلی کچی نہیں ہیں سٹریٹ لائٹس سے حیات آباد کے تمام سڑکیں وگلیاں روشن کردی گئی ہے پارک وکھیلوں کے میدان بین الاقوامی طرز پر تعمیر کردیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بہد جلد حیات آباد میں عوامی اجتماع منعقد کیا جائیگا ۔